• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے تاجروں کے ساتھ اچھا نہیں کیا، سراج تیلی

سندھ حکومت نے تاجروں کے ساتھ اچھا نہیں کیا، سراج تیلی


چیئرمین بزنس مین گروپ سراج تیلی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے عدالتی حکم کی آڑ میں سحری تک دکانیں نہ کھول کر تاجروں کے ساتھ اچھا نہیں کیا۔

اپنے ایک بیان میں سراج تیلی کا کہنا تھا کہ سندھ اور وفاقی حکومت کی سیاست کی وجہ سے تاجر برادری بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پورا ملک کھلا رکھنا اور کراچی شہر کو سحری تک بند رکھنا ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔

سراج تیلی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہیں بھی دکانوں کے اوقات بڑھانے سے منع نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ سندھ حکومت چاند رات تک دکانیں کھولنے کی اجازت دے۔

سراج تیلی کا کہنا تھا کہ جمعتہ الوداع اور عید الفطر کی نمازیں ادا کرنے کی اجازت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

تازہ ترین