• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل کی گرفتاری کےخلاف جنگ، جیو، دی نیوز ورکرز کا احتجاج

 میر شکیل کی گرفتاری کےخلاف جنگ،جیو، دی نیوز کے ورکرز کا احتجاج


جنگ گروپ اور جیو ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف جنگ، جیو، دی نیوز کے ورکرز کا راولپنڈی میں جنگ آفس کے سامنے احتجاج جاری ہے۔

جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی نے عید کے روز بھی احتجاجی کیمپ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 70 دن ہو چکے لیکن جنگ گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

آزادی صحافت پر قدغن کے خلاف راولپنڈی میں صحافیوں اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کا احتجاجی کیمپ جاری رہا۔

مقررین کا کہنا ہے کہ جیسے میر شکیل الرحمٰن کا حوصلہ پابند سلاسل رہ کر پست نہ ہوا اسی طرح احتجاجی کیمپ میں موجود ایک ایک شخص پختہ ارادوں کا حامل ہے۔

چیرمین جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی ناصر چشتی نے اعلان کیا ہے کہ عید کے موقع پر بھی احتجاجی کیمپ لگا کر آزادی صحافت کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ 

تازہ ترین