• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی کیس، مفتاح اسماعیل نیب راولپنڈی آفس میں پیش نہ ہو سکے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو (نیب )کی جانب سے ایل این جی کیس میں طلبی کے باوجود سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش نہ ہوسکے، لیگی رہنما کی جگہ انکے وکیل نے نیب کا سوالنامہ وصول کیا۔قومی احتساب بیورو پنڈی کی تحقیقاتی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کو پیشی کیلئے طلب کر رکھا تھا، تاہم وہ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر نیب دفتر پیش نہ ہو سکے ۔
تازہ ترین