ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سے گزشتہ روزچیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیقی نے ملاقات کی،سی ای او ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ اور سی ایف او قائداعظم سولر بدرالمنیر بھی ملاقات میں موجود تھے،ملاقات میں محکمہ توانائی اور ٹیوٹا کے مابین تعاون اور اشتراک پر بات چیت ہوئی۔وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ اور ووکیشنل انسٹیٹوٹس میں سولر سسٹم لگائیں گے۔تکنیکی اداروں میں سولر سسٹم کی پروموشن سے مقامی صنعت کو فائدہ ہو گا۔ ڈاکٹراختر ملک نے کہا کہ بہاولپور اور ملتان میں ٹیوٹا کے اشتراک سے سولر ٹیکنالوجی پر کام کریں گے۔شروع میں تقریباً چوبیس ادارے سولر پر منتقل کریں گے ۔