• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے وینزویلا کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

روس نے وینزویلا کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھا دیا، روسی مندوب نے کہاہے کہ جارحانہ اقدام سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں روس کے مندوب کا کہنا ہے کہ داخلی سطح پر ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل حل ہونے چاہئیں نہ کہ غیر ملکی مداخلت شروع کردی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور ملکی آئین کے مطابق مسائل پرامن اور سیاسی انداز سے حل کیے جانے چاہئیں ۔، وینزویلا کی خود مختاری اور علاقائی استحکام کا احترام کیا جائے۔

روسی مندوب نے یہ بات ایسے وقت کہی ہے جب امریکا اس بات کی کوشش کررہا ہے کہ ایران کو وینزویلا کو تیل فراہم کرنے سے روکا جائے اوراس پر مزید پابندیاں لگائی جائیں۔

تازہ ترین