پنجاب کے ضلع بہاول پور میں سفاک بھائی نے گھر میں ہونے والی تلخ کلامی پر بہن کی جان لے لی۔
بہاول پور کی تحصیل احمد پورشرقیہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں بھائی نےتلخ کلامی کے باعث بہن کو چھریاں مار کر قتل کر دیا۔
بہاول پور پولیس کے مطابق پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئی جس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ڈکیتی میں مزاحمت، چھری کے وار سے طالبعلم قتل
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول خاتون کی لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہے۔