• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کےباعث انتہائی غیرمعمولی حالات کا سامنا ہے، بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کےباعث انتہائی غیرمعمولی حالات کا سامنا ہے، آئندہ مالی سال کےبجٹ میں ترجیحات کو فوکس کرنا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال 21-2020 کےبجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کاجائزہ لیاگیا اور بجٹ وسالانہ ترقیاتی پروگرام سےمتعلق مختلف تجاویز پر غور ہوا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی پروگرام میں صحت اور سماجی شعبوں کو اہمیت دی جائے گی،جبکہ آئندہ مالی سال میں غیرضروری اخراجات میں مزیدکمی کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکموں کوسخت فنانشل ڈسپلن کی پالیسی پرکاربند رہنا ہوگا، ہر سطح پراخراجات کو کنٹرول کرکے کفایت شعاری کو فروغ دیا جائے۔

تازہ ترین