شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اپنے ملک کی ایٹمی طاقت کو بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان نے حال ہی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنی بحریہ کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کر رہا ہے اور بحریہ کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرنے کا پروگرام طے شدہ منصوبے کے مطابق چل رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ یہ پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ہماری ریاست کی جوہری قوت کو کثیر الجہتی اور مؤثر آپریشن کے لیے تیار رکھنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
شمالی کوریا کے رہنما نے کہا کہ چو ہیون کے بعد، ہم جلد ہی تباہ کن کانگ کون کو کارروائیوں کے لیے دیں گے اور اس کے بعد ہم 10 ہزار ٹن وزنی اسٹریٹجک گائیڈڈ میزائل کروزر لانچ کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا کو ہر سال ایسے 2 جنگی جہاز بنانے چاہئیں۔