• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر

مسعود پزشکیان — فائل فوٹو
مسعود پزشکیان — فائل فوٹو

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستانی کوششوں کو سراہا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان اپنے قومی عزائم، امیدوں اور مستقبل کے وژن میں گہری مشترکات رکھتے ہیں۔ 

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی انتھک کوششیں اس ملک کی بھرپور تہذیبی اور ثقافتی روایات کی عکاس ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے مصالحتی اور سفارتی کردار کو سراہنے کے لیے اپنے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران میری اپنے برادران صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی روابط کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے ایک روزہ دورے پر وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے ہمراہ 23 جون کو پاکستان پہنچے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید