پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پولیس نے جگنو چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک کار سے لاکھوں روپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
رحیم یار خان کے تھانہ بی ڈویژن کی پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر جگنو چوک کے قریب کار پر چھاپہ مارا گیا اور 4 لاکھ روپے سے زائد ایک ہزار اور 5 ہزار روپے والے جعلی نوٹ برآمد کیے گئے۔
کارروائی کے دوران ایک ملزم فرار اور ایک گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ATM سے جعلی نوٹ برآمد پولیس کا اسٹیٹ بینک سے رجوع
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کا تعلق صادق آباد سے ہے، مفرور ملزم کی جلد گرفتاری متوقع ہے۔