جیکب آباد(نامہ نگار) سٹی تھانے کی حددو میں واقع ٹاور روڈ پر دکاندار سے 25ہزار ایزی پیسہ کرانے کے لئے دیئے نوٹ چیک کئے تو جعلی نکلے جس پر پولیس کو طلب کرکے تین ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں دکاندار رضوان سومرو نے بتایا کہ مذکورہ افراد اکثر ہمیں جعلی نوٹ دیتے تھے اس با ر پکڑے گئے۔ پانچ افراد تھے دو فرار ہو گئے تین کو پولیس نے گرفتار کیا ہے 51ہزار کے جعلی نوٹ اور کالے رنگ کی گاڑی بھی بر آمد کی ہے حدو د کی پولیس کے مطابق رضوان سومرو کی مدعیت میں رحیم بخش سولنگی،عبدالطیف عباسی اور رمضان پنھیار کے خلاف جعلی نوٹ دینے کامقدمہ درج کیا گیا ہے۔