• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 697 کیسز رپورٹ

پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 697 کیسز سامنے آگئے، صوبے کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 17 ہزار 382 ہوگئی جبکہ صوبے میں اب تک 297 افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز میں سب سے زیادہ لاہور میں 298 نئے مریض سامنے آئے۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں ہوم آئیسولیشن پالیسی کے تحت کورونا کے 229 مریض گھروں میں بھی آئسولیشن میں ہیں جبکہ ہوم آئسولیشن کے لیے مزید 404 مریضوں کی درخواستوں کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ صوبے میں اب تک 185540 ٹیسٹ کیےجاچکے ہیں۔

تازہ ترین