کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی ونڈو میں اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس طرح پی ایس ایل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔کرکٹ جنوبی افریقا کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کردیا جائے اور چند ماہ کی تاخیر سے فروری مارچ میں یہ ٹورنامنٹ کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔