• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسینجر ایپ دھوکے بازوں کی بھی نگرانی کریگا، فیس بک کا نیا فیچر متعارف

سین فرانسیسکو (اے ایف پی) فیس بک نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اس کی مسینجر ایپ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے دھوکے بازوں کی بھی نگرانی کرے گی، فیس بک نے نیا فیچر متعارف کروادیا۔ 

فیس بک کے ڈائریکٹر آف پرائیوسی اینڈ سیفٹی پروڈکٹ منیجمنٹ جے سولیوان نے کہا ہے کہ اگر مسینجر دوران چیٹ کوئی مشتبہ چیز دیکھے گا تو وہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سوفٹ وئیر کے خودکار نظام کے ذریعے سے دوسرے صارف کو بیک گراوئڈ میں آگاہ کردے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ اس نئے سیفٹی فیچر سے کروڑوں افراد دھوکے بازوں کے ہاتھوں نشانہ بننے سے بچ جائیں گے اور ان کی پرائیوسی کا عمل بھی برقرار رہے گا۔

تازہ ترین