• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، امریکا میں ایک دن میں 23 ہزار نئے متاثرین، مزید 1397ہلاکتیں

واشنگٹن(ویب نیوز) امریکا میںایک دن میں تقریباً 23ہزار نئے کورونا متاثرین اور مزید 1397ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے، امریکی ادارہ برائے وبائی امراض کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک دن میں 22860افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے،امریکا میں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 1551095 ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے،امریکا میں جمعرات کو 1397 مزید ہلاکتوں کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 93061 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین