• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے الزامات کا جواب دینے کیلئے مہلت مانگ لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر امتیاز شیخ پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے خلاف دائر درخواست پر سندھ حکومت اور صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی، فاضل عدالت نے فریقین کو 16جون کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے صوبائی وزیر امتیاز شیخ پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کو حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔جمعرات کو جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر امتیاز شیخ پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کے لیئے بنائی گئی کمیٹی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔
تازہ ترین