• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او پی آئی اے کا حادثے پر اظہار افسوس


پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پائلٹ کی آخری گفتگو سنی جس میں انہوں نے کہا کہ تکنیکی خرابی ہوگئی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ایئر مارشل ارشد ملک نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سی ای او ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پائلٹ کو کہا گیا کہ لینڈنگ کے لیے دونوں رن وے تیار ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائلٹ نے فیصلہ کیا کہ وہ گو راؤنڈ کرنا چاہتے ہیں۔

سی ای او پی آئی اے کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ وہ جلد حادثے کی جگہ پہنچ جائیں گے۔

تازہ ترین