• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی ریسٹورنٹ میں ڈائنو سارز آگئے!


جنوبی تھائی لینڈ کے شہر سونگ کھالا کے ایک باربی کیو ریسٹورنٹ میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے گاہکوں کے ساتھ کرسیوں پر ڈائنو سارز برا جمان ہوگئے ہیں۔

 ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے کورونا کے خطرے کو کم کرنے اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے یہ منفرد اور دلچسپ آئیڈیا لانچ کیا گیا ہے۔ 

شہریوں نے جہاں انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا وہیں بچے بھی اپنے ساتھ ڈائنو سارز کو دیکھ کر خوش ہورہے ہیں۔

تازہ ترین