کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار اذان سمیع خان کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر اُن کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کردی۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں ہانیہ عامر کے ہمراہ گلوکار اذان سمیع خان ہیں جو کسی کے ساتھ گفتگو میں مصروف ہیں جبکہ ہانیہ عامر اُن کی ویڈیو بناتی نظر آرہی ہیں۔ہانیہ عامر نے اذان سمیع خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’میری دُعا ہے کہ تُم ہمیشہ مجھے اِسی طرح اچھے اچھے کھانے پکا کر کھلاتے رہو۔