• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے گھر مسمار کرنا بھارتی سازش ہے، لارڈ نذیر

لندن (آئی این پی) برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیرنے مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کے گھر مسمارکرنے کو بھارتی سازش قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں ہندوآبادیاں قائم کررہی ہے۔ مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں بی جے پی اور بنیادپرست ہندوں کو بساکر مسلمانوں کی اکثریت کم کرنا چاہتی ہے۔لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ بھارت اسرائیلی ایماپرمقبوضہ کشمیرمیں جھوٹے آپریشن کررہاہے اورنام نہادانکائونٹرز میں کشمیریوں کوشہید اور ان کے مکانات کو مسمار کررہا ہے جبکہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں ہندوآبادیاں قائم کررہی ہے۔

تازہ ترین