• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے ججوں کا طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس آف پاکستان، مسٹر جسٹس گلزار احمد اور سپریم کورٹ کے دیگر ججوں نے جمعہ کے روزکراچی میں پی آئی اے کے ہوائی جہاز کے حادثے کے المناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔سپریم کورٹ کی پریس ریلیز کے مطابق فاضل ججوںنے اس المناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحومین کی روح پر رحمت نازل کرے اور سوگوار خاندان کے افراد کو صبر جمیل عطا کرے ۔
تازہ ترین