• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا مریضوں کے علاج کو سنٹرل کنٹرول روم سے مانیٹرکیاجارہاہے،یاسمین راشد

لاہور( جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کو سنٹرل کنٹرول روم سے مانیٹرکیاجارہاہے۔ ایمرجنسی پلان کے تحت عید کے ایام کے دوران تمام ڈاکٹرزروسٹرم کے مطابق فرائض سرانجام دینگے۔عوام عیدکے موقع پرگھروں سے باہرنکلتے ہوئے احتیاطی تدابیرپرسختی سے عملدرآمدکریں۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے تمام سہولیات کاازسرنوجائزہ لیاجارہاہے۔
تازہ ترین