آپ آف لائن ہیں
بدھ23؍ذیقعد 1441ھ 15؍ جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عید الفطرپر علاج معالجےکیلئےجنرل ہسپتال اور پی آئی این ایس کے انتظامات مکمل

لاہور(جنرل رپورٹر)عید الفطر کی تعطیلات کے دوران لاہور جنرل ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی انتظامیہ نے مریضوں کے علاج معالجے اور بالخصوص کورونا وارڈ میں خصوصی سہولتیں بہم پہنچانے کے لئے انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور اس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ چھٹیوں کے باوجود 24گھنٹے ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود ہواس سلسلے میں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں جن میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی گزیٹڈ آفیسرمجازاتھارٹی کی اجازت کے بغیر سٹیشن نہیں چھوڑے گا ۔جبکہ ڈی ایم ایس سمیت ہسپتال و انسٹی ٹیوٹ کے ملازمین دوسری شفٹ کو چارج دیے بغیر نہیں جا سکیں گے۔ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے بتایا کہ ایل جی ایچ کی کورونا ہیلپ لائن 24گھنٹے فعال رہے گی ۔
لاہور سے مزید