• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعۃ الوادع کے موقع پر اجتماعات ، کورونا وائرس سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں

پشاور (وقائع نگار) جمعتہ الوادع انتہائی مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو فرزندان اسلام نے عقیدت سے منایا اور اپنے گناہوں کی مغفرت ، بخشش اور کورونا وائرس سے نجات کیلئے دعائیں کی گئیں گذشتہ روز مساجد نماز جمعہ کے موقع پر نمازیوں سےبھر گئی علماءکرام نے جمعتہ الوادع پرخصوصی روشنی بھی ڈالی اور عید پرہوائی فائرنگ کرنے سے منع کیا جمعتہ الوادع کے حوالے سے مساجد میں سیکورٹی بھی ہائی الرٹ رکھی گئی تھی۔ شہر کی بڑی مساجد میں نمازیوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑ اکر دعائیں مانگی کرونا وائرس وباء کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جبکہ جمعتہ الوادع کو یوم القدس کے طور پر بھی منایا گیا یوم القدس کے موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں بھی نکالی گئی ۔ ریلیوں کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی ۔ نما ز جمعہ کے اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی ، امن و استحکام ، خوشحالی کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی۔
تازہ ترین