• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، آئی سی آر سی کا ہسپتالوں کی معاونت کا سلسلہ جاری

پشاور(وقائع نگار) انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کی جانب سے کورونا وائرس کیخلاف جاری جنگ میں برسرپیکار خیبرپختونخوا اور تمام ضم شدہ اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں کی معاونت کا سلسلہ جاری ہے اور آئی سی آر سی کی جانب سے کورونا سے بچاؤ اور اس پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنے والی اشیاءو دیگر ضروریات بہم پہنچائی جارہی ہیں۔آئی سی آر سی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور سمیت باجوڑ،جمرود اور ڈسٹرکٹ پاراچنار کے سیکنڈری ہیلتھ کیئر ہسپتالوں کو ذاتی حفاظت کی اشیاءجن میں جراثیم کش محلول اور غیر ضروری اشیاءکو تلف کرنے میں مدد دینے والی کٹس شامل ہیں فراہم کی گئی ہیں۔علاوہ ازیں طبی عملے کیلئے 11ہزار سرجیکل ماسک،1ہزار این 95 ماسک،ایک ہزار آنکھوں اور چہرے کے بچاؤ کے آلات ، تین ہزار گاؤن ،175 کلو کلورین،50 پزار دستانوں کے جوڑے،طبی آلات اور روزمرہ کے استعمال کی دیگر اشیاءتقسیم کی گئیں۔100 سے ذائد ہیوی ڈیوٹی بوٹ اور دستانوں کے جوڑے بھی معاون عملے کو فراہم کئے گئے ہیں جبکہ سینی ٹائزرز،صابن اور غیر ضروری اشیاءکو ٹھکانے لگانے والے آلات اس کے علاوہ ہیں۔آئی سی آر سی شعبہ صحت کی نگران ڈاکٹر ذہرہ محمدی نے اس موقع پر کہا ہے کہ تکنیکی اشیاءو ضروریات کی فراہمی کے علاوہ ہم طبی عملے اور عام لوگوں تک ایسی ضروری معلومات بھی پہنچا رہے ہیں جو کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔آئی سی آر سی ک ذمہ داران ضم اضلاع میں ہاتھ دھونے والے سٹیشنز اور ٹریاج سسٹم کے قیام کے ساتھ ساتھ خیموں کی فراہمی،طبی عملے کو اشیائے خوردونوش اور جراثیم کش محلول کی فراہمی پر بھی غور کررہے ہیں جبکہ مختلف ذبانوں کورونا بچاؤ ہدایات پر مبنی پوسٹرز آویزاں کئے جائیں گے۔ڈائریکٹر شعبہ صحت برائے ضم شدہ علاقہ ڈاکٹر نیاز آفریدی نے کہا ہے کہ کرونا سے لڑنے کیلئے آئی سی آر سی کی جانب سے ملنے والے سامان اور تعاون کیلئے شکرگزار ہیں،ملنے والے سامان سے کارکردگی مزید بہتر بنانے کی کوشش کرینگے۔آئی سی آر سی ہسپتالوں کی انتظامیہ اور اہلکاروں کو مشاورتی معاونت جبکہ ٹریاج کے استعداد کار کو بہتر بنانے ،آئسولیشن اور سکریننگ بہتر کرنے اور فضلات کو بہتر انداز میں ٹھکانے لگانے میں تکنیکی رہنمائی بھی فراہم کررہی ہے۔
تازہ ترین