• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ساحل پر تفریح اور نہانے پر پابندی عائد

کراچی میں ساحل پر تفریح اور نہانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں ساحل پر تفریح اور نہانے پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی دفعہ 144 کے تحت دو ماہ کے لئے عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہری ساحل پر جانے سے گریز کریں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا نفاذ 22 جولائی تک رہے گا۔

علاوہ ازیں کے ایم سی کے تحت تمام تر تفریحی مقامات بند رہیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق چڑیا گھر، سفاری پارک اور دیگر مقامات کورونا کے پیش نظر بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ تعطیلات خصوصاً عید کی چھٹیوں میں شہری بڑے پیمانے پر ساحل کا رخ کرتے ہیں، اس دوران سمندر میں نہانے کے دوران حادثات بھی رونما ہوتے ہیں، جس کے باعث بعض شہری ڈوب کر اپنی جانیں گنوادیتے ہیں۔

تازہ ترین