• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال سے ملنے والے نمونے معیاری نہ ہونے پر واپس بھیج دیئے گئے

جناح اسپتال سے ملنے والے نمونے معیاری نہ ہونے پر واپس بھیج دیئےگئے


طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ڈی این اے کرنے والی لیب کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال سے موصول ہونے والے نمونے مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں تھے، جناح اسپتال سے لائے گئے نمونے واپس بھیج دیے گئے ہیں۔

لیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 47 لواحقین کے ڈی این اے کے لیے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

لیب ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام میتوں اور لواحقین کے نمونے آنے پر ہی ڈی این اے کا سلسلہ شروع کیا جاسکتا ہے۔

لیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی این سے میتوں کی شناخت کا طریقہ طویل ہوتا ہے، جبکہ جلد بازی یا ذراسی کوتاہی ڈین این اے کے نتائج میں خرابی کا باعث بن سکتی ہے۔

ذرائع لیب کا کہنا ہے کہ کراچی کی یونیورسٹی کی فرانزک لیب کو سول اسپتال سے 30 میتوں کے ڈی این اے ملے ہیں۔

تازہ ترین