کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ ائر بس میں شہید ہونے والے میجر شہریار و اہلخانہ، وقاص طارق اور ندا وقاص کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایئر پورٹ کے قریب اونچی عمارتیں غیر قانونی ہیں، اس کی ذمہ داری سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر عائد ہوتی ہے، انہوں نے سانحے کی شفاف تحقیقات پر زور دیا اور کہا کہ واقعے کی جلد از جلد رپورٹ تیار کی جائے، گزشتہ واقعات کی طرح اس کی تحقیقاتی رپورٹ بھی محض فائلوں کی نظر نہ کی جائے۔