• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ، ارطغرل غازی کے سپاہی سیلال نے پروفائل پر پاکستانی پرچم لگا دیا

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پیش آنے والے ایک المناک فضائی حادثے پر جہاں دُنیا بھر کے فنکار شدید غم کا اظہار کررہے ہیں، وہیں تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں سپاہی عبدالرحمٰن کا کردار ادا کرنے والے اداکار سیلال نے بھی تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستانیوں سے اِظہار تعزیت کے لیے اپنی پروفائل کو پاکستانی رنگ میں رنگ دیا۔سیلال نے پاکستانیوں کے غم میں برابر کا شریک ہونے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پروفائل تصویر تبدیل کرکے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی تصویر لگا دی۔اِس کے علاوہ سیلال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بھی پاکستانی پرچم کی تصویر شیئر کی۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ اِس تصویر کے ساتھ اُنہوں نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کے اِس مشکل وقت میں اور اُن کے اِس درد میں برابر کے شریک ہیں۔‘سیلال نے اپنی پوسٹ میں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دُعا بھی کی۔دوسری جانب ’دیرلیش ارطغرل‘ کے پروڈیوسر ’مہمت بوزداگ‘ نے بھی انسٹاگرام پر پاکستان کے جھنڈے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے طیارہ حادثے پرحکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے تہہ دل سے تعزیت کا اظہار کیا۔

تازہ ترین