آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍شوال المکرم 1441ھ 29؍ مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

حکومت کو لاک ڈاؤن میں نرمی سے قبل اینٹی باڈی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی تجویز

راچڈیل (نمائندہ جنگ )برطانیہ میں لاک ڈائون میں نرمی ‘ اور معاشی و معاشرتی سرگرمیاں بحال کرنے سے قبل وسیع پیمانے پر اینٹی باڈی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی تجویز پر حکومت نے سنجیدگی کے ساتھ عمل کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس مقصد کیلئے تین مختلف ادویات ساز کمپنیوں کو کم از کم ایک کروڑ ٹیسٹ کٹس فراہم کرنے کا آرڈردیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری صحت میٹ ہینکوک نے صحافیوں کو ایک بریفنگ میں بتایا کہ لندن کی آبادی میں کورونا وائر س سے متاثرہ افراد کی شرح 17فیصد جب کہ اس کے مقابلے میں برطانوی آبادی کا پانچ فیصد حصہ وائرس کا شکار ہے۔ یورپ کے بعض دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں لاک ڈائون کی پابندیوں میں بتدریج نرمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کے بعد معاشی اور معاشرتی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوں گی۔ اس سلسلہ میں وسیع پیمانے پر اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس اہم ٹیسٹ کے دوران متعلقہ شخص کے جسم میں ایک خاص اینٹی باڈی پائی گئی تو اس کو سرٹیفکیٹ کا حقدار قر ار دیا جائے گا اور اسے احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنی معمول کی زندگی گزارنے کی اجازت ہوگی۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ 80فیصد متاثرین میں بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں اور وہ صحت مند رہتے ہیں، ان کا جسم وائرس کیخلاف قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے اور خاص قسم کی اینٹی باڈی تیارکرتا ہے جو وائرس کے حملوں سے بچاتی ہیں مختلف حلقوں کی طرف سے اس تجویز پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ برطانوی حکومت کے سائنسی مشیر کی طرف سے یہ دعویٰ بھی سامنے آ چکا ہے کہ تازہ ہوا اور دھوپ کورونا وائر س سے بچائو میں معاون ہیں۔ لوگوں کو ورزش کرنے ‘ مچھلی پکڑے اور گالف کھیلنے کی اجازت دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے شکار مریض کے کھانسنے اور چھینکنے سے قطرے فضا میں دو میٹر تک پھیلتے ہیں مگر کھلی ہوا اور تیز دھوپ ان کو کمزور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

یورپ سے سے مزید