• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی تنازعات، ایک سال میں 20 ہزار ہلاک، لاکھوں بے گھر ہوئے، اقوام متحدہ

نیویارک (نیوزایجنسی ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا بھر میں جاری مسلح تنازعات میں شامل فریقین پر ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کے لیے زور دیا ہے۔گوتریس نے گزشتہ روز سلامتی کونسل میں ایک رپورٹ جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا دنیا کے لیے سب سے کٹھن امتحان ہے۔ پچھلے ایک سال میں مختلف تنازعات میں بیس ہزار شہری ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے 23 مارچ کو جاری کردہ جنگ بندی کی اپیل پر مثبت رد عمل کا بھی عندیہ دیا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس کو حقیقی طور پر عملی جامع پہنانے کے سلسلے میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔

تازہ ترین