• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تباہ شدہ طیارے کا آخری معائنہ21 مارچ کو ہوا، ایک روز قبل مسقط سے آیا تھا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے انجینئرنگ اینڈ مینٹی ننس ڈپارٹمنٹ نے حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے ایئربس اے-320 کے تکنیکی معلومات سے متعلق سمری جاری کی ہے۔

سمری کے مطابق طیارے کو 21 مارچ کو آخری مرتبہ چیک کیا گیا تھا اور تباہ ہونے والے طیارے نے حادثے سے ایک دن قبل اڑان بھری تھی اور مسقط میں پھنسے پاکستانیوں کو لاہور واپس لایا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ طیارے کے انجن، لینڈنگ گیئر یا ایئر کرافٹ سسٹم میں کوئی خرابی نہیں تھی۔

سمری میں کہا گیا کہ دونوں انجن کی حالت اطمینان بخش تھی اور وقفے سے قبل انکی مینٹی ننس چیک کی گئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کی جانب سے طیارے کو 5 نومبر، 2020 تک اڑان بھرنے کیلئے صحیح قرار دیا گیا تھا۔

ایئر بس A320-200 کو پرواز کی صلاحیت (ایئروردینس) کا پہلا سرٹیفکیٹ 6 نومبر 2014 سے 5 نومبر 2105 تک کیلئے جاری کیا گیا تھا اور اس کے بعد ہر برس طیارے کے مکمل معائنے کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا۔

تازہ ترین