• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ، پوری قوم سوگوار، ورثا کی عید کی خوشیاں آنسوئوں میں بہہ گئیں

کراچی( جنگ نیوز) طیارہ حادثے کے بعد پوری قوم سوگوار ہے کئی شہروں میں جنازے اور آہ و زاری کے بعد بیسیوں شہید قبروں میں سکون کی نیند سو گئے،حادثے کے سبب ورثاء کی عید کی خوشیاں آنسوؤں میں بہہ گئیں۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کراچی میں قومی ائیر لائن کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قومی سانحہ ہے جس پر پوری قوم رنجیدہ ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے پوری قوم پہلے ہی دکھ اور تکلیف میں مبتلا تھی کہ پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے اندوہناک حادثے نے پوری قوم کا دکھ مزید بڑھا دیا ہے اور ایسے حالات میں عید کی خوشیاں بھی مانند پڑ گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کورونا وائرس سے زندگی کی بازی ہارنے اور طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعاہے کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل دے ۔
تازہ ترین