• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) 38 سماج دشمن گرفتار کر لئے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والے17ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ وایمونیشن برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔پولیس نےکیٹیگری (بی)کے4شتہاری مجرموں کو بھی دھر لیا ۔ روات پولیس نے ٹاپ ٹین اشتہاریوں کی فہرست میں شامل11سال سے مطلوب اشتہاری مجرم توقیر عرف ڈوڈھ گرفتارکرلیا۔ راولپنڈی پولیس نے 5ملزموں کو گرفتارکرکے 525گرام چرس،25لٹرشراب ،440پتنگیں اور2ڈوریں برآمد کر لیں۔ پولیس نے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 10کلو710گرام چرس برآمد کی ۔ تھانہ روات پولیس نے جواء کھیلنے والے 6 ملزموں کو گرفتارکر لیا۔ پیرودہائی پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی چینی گینگ دھر لیا۔
تازہ ترین