• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر ساڑھے 5ہزار سکیورٹی اہلکار فرائض انجام دینگے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) عید پر جڑواں شہروں میں ساڑھے 5 ہزار سکیورٹی اہلکار فرائض انجام دینگے۔وفاقی دارالحکومت میں 997 مساجد اور33 امام بارگاہوں میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران اڑھائی ہزار سے زیادہ پولیس افسران و جوان اور رضا کار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔تمام زونل ایس پیز اپنے اپنے علاقوں کے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی خود کریں گے ۔چاند رات کے دوران تمام بڑے بڑے شپنگ سنٹر اور مارکیٹوں میں اضافی ڈیوٹی لگائی جائے گی ۔عید کی نماز کے دوران حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نےشہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پی کے مطابق نماز عید ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہایس او پی پر عمل درآمد کرانے کا مقصد کورونا وائرس کی وباء سے آپ سب کو محفوظ بنانا ہے ۔راولپنڈی پولیس نے بھی عیدالفطر،انسداد ون ویلنگ اور مری میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی پلان جاری کردیا 4ہزار افسران و ملازمین سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ عید الفطر کے موقع پر مساجد اور کھلے مقامات پر نماز کی ادائیگی کیلئے راولپنڈی پولیس کے 3ہزاردوسو افسران وملازمین سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، نماز کی ادائیگی کے دوران کورونا سے بچاؤ کیلئے جاری کردہ ایس اوپیز اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا، چاند رات اور عید کے دنوں میں ون ویلنگ کے انسداد کے لیے راولپنڈی پولیس کے 5سو افسران وملازمین ڈیوٹی سر انجام دیں گے،جبکہ عید الفطر کے موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے جس پر عمل درآمد اور سیکورٹی کیلئے 270افسران و ملازمین کو تعینات کیاگیا ہے۔
تازہ ترین