• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔

انسٹاگرام پر جاری کردہ اپنے پیغام کے ساتھ امیتابھ بچن نے عیدالفطر کی مناسبت سے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس پر انگریزی اور اُردو زبان میں ’عید مبارک‘ لکھا ہوا ہے۔


امیتابھ بچن نے عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ میری دُعا ہے کہ آج کا دن ہم سب کے لیے امن اور سلامتی لے کر آئے۔‘

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ’آج کا دن ہر طرف خوشیاں اور محبت و دوستی کا پیغام ساتھ لائے۔‘

انسٹاگرام کے ساتھ ہی امیتابھ بچن نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھی عید مبارک کا پیغام جاری کیا۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام کے ساتھ امیتابھ بچن نے عید الفطر کے لیے خصوصی طور پر اپنی دو تصاویر بھی شیئر کیں۔

یاد رہے کہ امیتابھ بچن اپنے مسلمان دوستوں اور مداحوں کے لیے اُن کے تہواروں  پر اِس طرح کے پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین