کوئٹہ شہر میں عید کے موقع پر مرغی کے انڈے لڑانے کا روایتی کھیل بھی جاری ہے۔
عیدالفطر کے پہلے روز کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ابلے ہوئے انڈے لڑانے کا کھیل جاری رہا، جہاں بچے اور بڑے انڈے لڑانے میں مصروف نظر آئے۔
انڈے لڑانے کے کھیل میں جس کا انڈہ ٹوٹ جاتا ہے تو وہ کھیل ہار جاتا ہے۔
انڈہ ٹوٹنے کی صورت میں ہارنے والا اپنا انڈہ جیتنے والے کے حوالے کردیتا ہے اور اگر مقابلے میں انڈے لڑانے والا کوئی نہ ہو تو انڈے فروخت کرنے والے سے انڈا لڑالیا جاتا ہے۔