• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی خاندان کو چھوڑنے کا فیصلہ شہزادہ ہیری کا ہی تھا، برطانوی میڈیا

برطانیہ کے شاہی خاندان کے رکن شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ کی جانب سے اس سال کے اوائل میں شاہی خاندان کے سینیئر رکن کی حیثیت ترک کرنے کے فیصلے نے انکے چاہنے والوں کو شدید صدمے سے دوچار کردیا تھا۔

برطانوی اخبار دی سنڈے کے ذرائع نے بتایا کہ ماہرین کیا کہتے ہیں اور جو بات زیادہ معروف وہ حقائق کے برخلاف ہے، شاہی خاندان کو چھوڑنے کا فیصلہ شہزادہ ہیری کا ہی تھا۔

ایک ذریعہ نے برطانوی ٹیبولائٹ کو بتایا کہ شہزادہ ہیری مبینہ طور پر میگزٹ کی اصطلاح کو سخت ناپسند کرتے ہیں اور اس پر غصے میں آجاتے ہیں۔اسکی وجہ یہ ہے کہ اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ فیصلہ شاید انکی اہلیہ میگن نے کروایا ہے۔

ان ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگن مارکل کی سوانح حیات، بعنوان فائنڈنگ فریڈم: ہیری اینڈ میگن اینڈ دی میکنگ آف اے ماڈرن رائل فیملی میں یہ تفصیلات شامل کی جائینگی۔

ان اندرونی ذرائع نے مزید بتایا کہ حقائق یہ ہیں کہ یہ فیصلہ شہزادہ ہیری ہی کا تھا۔ سوانح حیات میں اسے واضح کیا جائے گا، اور اسکی وجہ بھی بتائی جائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ شہزادہ ہیری ظاہری طور پر ایک طویل عرصے سے خاندانی معاملات سے خوش نہیں تھے، اور میگن نے انھیں اس فیصلے کے حوالے سے سپورٹ کیا۔

واضح رہے کہ یہ شاہی جوڑا برطانوی شاہی خاندان سے الگ ہونے کے بعد پہلے کینیڈا اور اسکے بعد امریکی شہر لاس اینجلس منتقل ہوا۔

تازہ ترین