آپ آف لائن ہیں
منگل22؍ذیقعد 1441ھ 14؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وزیر اعظم ترک ڈرامے دیکھ کر نتھیا گلی کی سیر کر رہے ہیں، زاہد خان

ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے، ٹارگٹ کلنگ پھر سے شروع ہے، طیارے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، اور ایسے میں ملک کا وزیر اعظم ترک ڈرامے دیکھ کر نتھیا گلی کی سیر کر رہا ہے۔

ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وباء تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے، کراچی میں طیارے کا افسوسناک حادثہ ہوا اور ایسے میں ملک کا سلیکٹڈ وزیراعظم نتھیا گلی میں گھوم رہا ہے۔

کراچی میں سول ایوی ایشن اور چیئرمین پی آئی اے کی غفلت سے طیارہ گرا، عید پر ملک صدمے سے نڈھال رہا اور عمران خان نیازی ترک ڈرامے دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرحد پر کشیدگی ہے، ایل او سی پر فائرنگ ہورہی ہے، وزیراعظم پہاڑوں پرتفریح کر رہا ہے۔ ملک کے اندر سیکیورٹی خدشات ہیں، ٹارگٹ کلنگ پھر شروع ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں باجوڑ، سوات اور وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوئے ہیں ۔ طالبان پھر سے زندہ ہوگئے ہیں، ملک اور قوم تباہی کے دہانے پر ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاق، این ایف سی ایوراڈ اور اٹھاوریں ترمیم کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، شیخ رشید جیسے بندے کو اپوزیشن کو ڈرانے دھمکانے کیلئے آگے کیا ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید