آپ آف لائن ہیں
منگل22؍ذیقعد 1441ھ 14؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی سی بی نے احتیاطی گائیڈ لائنز تیار کرلیں

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں، مگر اب آہستہ آہستہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ہدایات کی روشنی میں احتیاطی گائیڈلائنز تیار کرلی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کرکٹ ٹریننگ کا پلان تیار کرلیا ہے جو آئی سی سی آئی سی سی گائیڈ لائنز کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

گائیڈ لائنز کے تحت کھلاڑیوں کی ٹریننگ مرحلہ وار شروع ہو گی، جبکہ گائیڈ لائنز کھلاڑیوں کو بھجوا دی گئیں۔

پی سی بی جون کے پہلے ہفتے میں کرکٹ ٹریننگ شروع کرنے کا پلان رکھتا ہے، کیمپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان عید کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا اور گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ ٹریننگ پروگرام شروع ہوگا۔

کھلاڑیوں کو تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ میدان میں لانے کے لیے منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جبکہ ٹریننگ کیمپ سے قبل پی سی بی حکومت سے بھی گائیڈ لائنز اور اجازت طلب کرے گا۔

دوسری جانب کھلاڑیوں کے رہنے اور ٹریننگ کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو کورونا فری بنایا جائے گا۔ اکیڈمی میں ذمہ داریاں نبھانے والے اسٹاف کے کورونا وائرس ٹیسٹ کروائے جائیں گے، کیمپ کے آغاز سے قبل تمام کھلاڑیوں کے بھی کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید