کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دو نوجوانوں کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین، عزیز و اقارب اور قریبی دوست موجود تھے۔
ان شہدا کے سفر آخرت پر ہر آنکھ آکشبار دکھائی دی۔
نماز جنازہ میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان بھی شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین دوستوں کی میتیں آج ہی کراچی سے اسلام آباد پہنچائی گئیں تھیں۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 کزن اور ان کا ایک دوست جاں بحق ہوا تھا۔
واضح رہے کہ 22 مئی کو کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا طیارہ ایئرپورٹ سے کچھ دوری پر حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔
حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار 99 افراد میں سے 97 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ 2 افراد محفوظ رہے تھے۔