کراچی میں قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 8303 گر کر تباہ ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے فرانس سے آئی ہوئی ایئربس کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔
سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے متعلقہ افسران نے جائے وقوعہ پر ٹیم کی معاونت کی۔
ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر سی اے اے کا فائر ڈپارٹمنٹ اور پی آئی اے کے فلائٹ سیفٹی اور انجینئرنگ کے افسران جائے حادثہ پر بریفنگ دے رہے ہیں۔
ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن کی ٹیم بھی ایئربس ٹیم کے ہمراہ موجود ہے۔ ایئربس کی ٹیم نے حادثے کے شکار طیارے کے ملبے کا معائنہ کیا۔
تحقیقاتی ٹیم نے طیارے کے انجنوں، لینڈنگ گیئر، ونگز اور فلائٹ کنٹرول سسٹم کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ ٹیم نے طیارہ ٹکرانے سے ٹوٹنے والے گھروں کا بھی معائنہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ٹیم نے طیارے کے ملبے اور متاثرہ عمارتوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔