• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ، ایئربس کمپنی کے ماہرین نے کام شروع کردیا

طیارہ حادثہ، ایئربس کمپنی کے ماہرین نے کام شروع کردیا


کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے لیے طیارہ ساز کمپنی ایئربس کےماہرین نے کام شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ نے ایئربس کے ماہرین کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایئربس انڈسٹریز کے ماہرین اپنے کام کی تکمیل تک کراچی میں رہیں گے۔

ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈنے ایئربس کی گیارہ رکنی ٹیم کو تحقیقات کے لیے پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے تحقیقات میں مدد کے لیے آنے والے ماہرین کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کررہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے لیے ایئربس بنانے والی کمپنی کے ٹیکنیکل ایڈوائزر کی 11 رکنی ٹیم آج صبح فرانس سے کراچی پہنچی تھی۔

یاد رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ رن وے سے چند سیکنڈ کے فاصلے پر آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

تازہ ترین