• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ: کورونا وبا کے باعث ایمرجنسی کا نفاذ 30 جون تک بڑھادیا گیا

مشرقی ایشیائی ریاست تھائی لینڈ میں عالمگیر وبا کوویڈ 19 کے باعث لگائی گئی ایمرجنسی کو 30 جون تک بڑھا دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں مارچ کے آخر میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا تھا۔

تھائی لینڈ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 ہزار 45 ہے جبکہ وہاں اب تک 57 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

چین کے بعد سب سے  پہلے تھائی لینڈ میں ہی کورونا کا کیس رپورٹ ہوا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 47 ہزار 343  ہوگئی ہے۔

برطانیہ کے نیشنل اسٹیٹس آفس کورونا کے 11 ہزار 650 مریض کیئر ہومز میں ہلاک ہوئے۔

برطانیہ میں ہفتہ وار ہلاکتوں کی تعداد میں چھٹے ہفتے کمی دیکھی گئی ہے۔

تازہ ترین