• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے، کپاس اور گنے فصلیں تباہ


ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے، کپاس اور گنے فصلیں تباہ


سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے جاری ہیں، جس سے ٹماٹر، کپاس، گنا اور سورج مکھی وغیرہ کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

ضلع بہاولنگر میں ٹڈی دل کے حملے تین دن کے وقفے کے بعد پھر سے شروع ہوگئے۔

ان حملوں نے کپاس، گنا، چارہ اور سبزی کی فصل کو تباہ کردیا جبکہ کاشتکار اپنی مدد آپ کے تحت اسپرے بھی کر رہے ہیں۔

راجن پور میں حملوں سے کپاس، مونگ، ٹماٹر، سورج مکھی سبزیوں اور آم کے باغات کو شدید نقصان ہوا ہے۔

ہالہ، نیو سعیدآباد، بھٹ شاہ، مٹیاری میں بھی ٹڈی دل نے کپاس، پیاز، کیلے، گنے، گھاس اور سبزیوں کی فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

کاشت کار ٹین اور ڈبے کے شور سے ٹڈی دل کو بھگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ادھر نوشکی میں بھی ٹڈی دل کی یلغار سے کپاس، پیاز، ٹماٹر، سبزیاں اور تباہ ہوگئی ہیں۔

کاشتکاروں نے مطالبہ کیا حکومت متاثرہ علاقوں میں فوری طور اسپرے کروائے۔

تازہ ترین