• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن ( جنگ نیوز) برطانیہ میں لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک سابق رکن پارلیمان پال سوینی نے پہلی مرتبہ یہ اعلان کیا ہے کہ وہ بے روزگار ہو چکے ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران خصوصی الاؤنس کے لیے درخواست دائر دی ہے۔ پال سوینی دسمبر میں عام انتخابات کے دوران اپنی گلاسگو کی سیٹ ایس این پی کے امیدوار سے مقابلے میں ہار گئے تھے۔اس شکست سے قبل ان کے بارے میں امید کی جا رہی تھی کہ وہ اپنی جماعت میں اچھے مقام پر پہنچ جائیں گے۔ وہ انجلا رینر کی ڈپٹی پارٹی رہنما بننے کی مہم میں ان کی مدد کر رہے تھے۔اب ان کے پاس آمدن کا کوئی ذریعہ نہیں اور ان کی روزگار کی تلاش بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے معطل ہو چکی ہے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پال سوینی کا کہنا تھا کہ انہیں امید تھی کوئی موقع مل جائے گا اور وہ کچھ کآم کر سکیں گے۔لیکن جب آپ ہر وقت لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں پھنسے ہوں تو کچھ بھی کرنا مشکل ہوتا ہے۔
تازہ ترین