• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلینا جیٹلی نے گھر کی حالت دیکھ کر سنی لیون سے خالی کروالیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک))بے باک اداکارہ سنی لیونی اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب 2015میںاداکارہ سیلینا جیٹلی نے انہیں اپنے گھر سے نکال دیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون جب بھارتی شہر ممبئی میں اپنا گھر خریدنے کیلئے تگ و دو کر رہی تھیں تو اس وقت سلینا نے سنی لیون کو اپنا گھر کرائے پر رہنے کیلئے دے دیا تھا لیکن سنی لیون ان کے گھر کو صاف ستھر ا رکھنے میں کامیاب نہیں ہوئیں جس کے باعث اداکارہ نے اپنا گھر خالی کروا لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلینا ایک روز اچانک سنی لیون کو کرائے پر دیئے گئے گھر میں ان سے ملنے چلی گئیں لیکن اند رکا منظر دیکھ کر ان کی خود کی حیرت کی انتہانہ رہی ،واش روم بری طرح سے گندا تھا جبکہ بالکونی میں پڑا فرنیچر سڑ رہا تھا اور مٹی ہر طرف پھیلی ہو ئی تھی۔سلینا نے جب گھر کی دیواروں کو دیکھا تو ان کا دماغ گول گول گھومنے لگا کیوں کہ جوڑے نے گھر کی دیواروں پر کئی سوراخ کر رکھے تھے جبکہ سلینا کی اجازت کے بغیر انہوں نے گھر میں اور گھر کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دیئے تھے۔سیلینا تو سنی لیون کو سرپرائز دینے کیلئے گھر آئیں تھیں لیکن آگے سے انہیں خود ہی سرپرائز مل گیا ،گھر کے ڈھانچے میں بہت سی تبدیلیاں کر دی گئیں تھیں یعنی ماربل کا فرش توڑا جا چکا تھا۔اداکارہ نے سنی لیون کو فوری طور پر گھر خالی کرنے کا کہتے ہوئے ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ وہ یہ نقصان ان کی جانب سے جمع کروائی گئی رقم میں سے پورا کریں گی۔تاہم ایک سال قبل سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینیل اپنا گھر لینے میں کامیا ب ہو گئے تھے۔

تازہ ترین