• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، عیدالفطرمذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی، سیکورٹی کے خصوصی انتظامات

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)ملک بھرکی طرح راولپنڈی میں بھی عیدالفطر انتہائی مذہبی عقید ت و احترام سے منائی گئی۔عیدالفطر کے دن کا آغاز نماز فجر کے بعد مساجد میں وطن عزیز کی سا لمیت ،استحکام اورعالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی کے علاوہ دنیا بھر بالخصوص پاکستان سے کورونا کی مہلک وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائوں سے کیا گیا عیدالفطر کے موقع پر ضلع راولپنڈی میں مساجد،امام بارگاہوںاورلیاقت باخ سمیت کھلے مقامات پر نمازعیدکے اجتماعات ہوئے جہاں شہریوں نے نماز عید ادا کی اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ۔نماز عید کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علما کرام نے عیدالفطر کو روزہ داروں کے لئے اللہ کا خصوصی انعام قرار دیا انہوں نے کہا کہ جس طرح روزہ ہمیں صبروتحمل ،ایثار و قربانی اور باہمی ہمدردی کے درس دیتا ہے روزہ داروں پر لازم ہے کہ وہ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں عبادات کے معمول کو اپنی زندگی پر مکمل نافذ کریں اور پورا سال اسی جذبے کے تحت اپنی زندگی گزاریں اس موقع پر کوروناوائرس کے پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر مروجہ ایس او پی کو خصوصی طور پر مد نظر رکھا گیا۔کئی مقامات پر کورونا ایس او پیز کے تحت نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔جبکہ کئی جگہوں پر خلاف ورزی بھی پائی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے ملکہ کوہسار مری سمیت راولپنڈی کے تمام تفریحی و سیاحتی مراکز ، پارکوں ، فوڈ سٹریٹس سمیت پبلک مقامات کو بند رکھا گیا ۔
تازہ ترین