• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی گرمی میں مشروبات کازیادہ استعمال کریں ،طبی ماہرین

لاہور(جنرل رپورٹر) گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،گزشتہ کئی دن سے شہر کا درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے بڑھ گیا ہے ۔ بڑھتی گرمی کے پیش نظر ماہرین نے بھی ڈی ہائیڈیشن اور گیسٹرو کی کیسز کے خطرے سے آگاہ کیاہے۔طبی ماہرین کے مطابق بڑھتی گرمی میں مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ، پانی میں نمکیات، جیسے او آر ایس کا استعمال کیا جائے ، پسینہ آنے کی صورت میں انسانی جسم سے نمکیات ختم ہو جاتے ہیں۔ ماہرین نے مزید بتایا کہ آلو بخارے کا شربت، اور سمیت دیگر مشروبات اس گرمی کےموسم میں مفید ہیں۔ مگر بازاروں میں بکنے والے مشروبات سے گریز کریں ، ۔گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بازاروں میں مشروبات کی فروخت تو شروع ہو گئی، مگر اگر ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیا تو کورونا وائرس سمیت دیگر بیماریاں پھیلنے کی خدشات ہیں۔
تازہ ترین