کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)نوا کلی میں نامعلوم افراد گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور ہزاروں روپے نقدی چراکر فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق نوا کلی زرغون آباد کے رہائشی محمد فیضان صدیقی اپنی فیملی کے ہمراہ عید کے دوسرے روز اپنے چچا کے گھر سریاب روڈگیا تھا کہ نامعلوم افراداسکے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ہزاروں روپے نقدی راڈو گھڑی اوردیگر سامان چرا کرفرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کےچوروں کی تلاش شروع کر دی ۔